حج سے پہلے نفلی طواف
سوال
اگر میقات سے احرام باندھے اور عمرہ ادا کرے اس کے بعد دوبارہ دوسرے راستے سے حرم شریف میں داخل ہو کر طواف کر سکتا ہے کہ نہیں؟ عمرہ کے نیت سےنہیں، ثواب کی نیت سے۔؟
جواب
صورت مسئولہ میں اس طرح كرنے سے شرعا كوئی محظور (ممانعت)يا دم لازم نہيں ہوگا،البتہ بہتر یہ ہے کہ پہلے حلق یا قصرکرکے عمرہ کے اعمال مکمل کرلیے جائیں ،حلق یاقصر کرنے کے بعد اگر نفلی طواف کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
"واحكام احرامها كاحكام احرام الحج من جميع الوجوه ."
(ارشاد الساري،باب العمرة،ص 652،ط:امداديه مكة المكرمة)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

