بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو حقیقی بہنیں اور ایک بھتیجا اور ایک بھانجا کے درمیان میراث کی تقسیم

سوال

مرحوم لاولد بلا زن فوت ہوا ورثاء میں دو حقیقی بہنیں اور ایک بھتیجا اور بھانجا ہے وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم کی جائیداد کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کے حقوق متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اس کی ادائیگی کے بعداور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہوتو ا سے ایک تہائی مال میں سے نافذ کرنے کے بعد باقی کل ترکہ منقولہ وغیر منقولہ کو 3 حصوں میں تقسیم کر کے 2 حصے مرحوم کی بہنوں کو اور ایک حصہ مرحوم کے بھتیجے کو ملے گا۔

صورت تقسیم یہ ہے :

میت:3

بہن  بہن بھتیجا  بھانجا
1 1 1 محروم

یعنی 100روپے میں سے 33.3 روپے مرحوم کی ہر ایک بہن کو اور 33.3روپے مرحوم کے بھتیجے کو ملیں گے۔

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100239
تاریخ27-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں