فرض نماز تنہا پڑھنے کے بعد اسی وقت کی فرض نماز کا امام نہیں بن سکتا
سوال
کیا امام فرض نماز تنہا پڑھ لینے کے بعدجماعت کے ساتھ نماز پڑھا سکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں فرض نمازتنہا پڑھ لینےوالاامام اسی وقت کی فرض نمازنہیں پڑھاسکتاہے،کیوں کہ فرض نماز پرھنےکےبعد امام کی نمازنفل ہوگی اورنفل پڑھنےوالےکےپیچھےفرض پڑھنےوالےکی اقتداء درست نہیں ہے۔
الدرالمختارمیں ہے:
"(ولا يصح اقتداء رجل ..... (و) لا (مفترض بمتنفل ...)."
(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ص:79، ط: دارالكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144406100210
تاریخ27-12-2022

