بچیوں کا سٹیج پر نعت پڑھنے کا حکم
سوال
مسلم نابالغ لڑکیاں سٹیج پر اشارہ کے ساتھ نعت پڑھ سکتی ہیں؟
جواب
نابالغ لڑکیوں کا سٹیج پر نعت پڑھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہےالبتہ جو قریب البلوغ ہوں وہ اسٹیج پر آکر غیر محارم کے سامنے نعت نہ پڑھیں۔
نیز اشارہ کے ساتھ نعت پڑھنے سے کیا مراد ہے؟ نعت کے الفاظ کے مطابق ہاتھ سے اشارہ کرنا مراد ہے؟یا کچھ اور، اس کو واضح کر کے جواب معلوم کریں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"فإن كانت صغيرة لا يشتهى مثلها فلا بأس بالنظر إليها ومن مسها؛ لأنه ليس لبدنها حكم العورة، ولا في النظر والمس معنى خوف الفتنة."
(کتاب الکراہیۃ، باب ثامن ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۲۹، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

