بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد روشان کا معنی ومفہوم

سوال

"محمدرَوشان" کا  کیا معنی ہے؟

جواب

"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)"محمد" حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منتخب فرمایا۔

" رَوشان" لفظ کسی مستند کتب لغت میں نہیں ملا، تاہم اس لفظ سے ملتاجلتا لفظ"رَوْشَن"ہے، جس کا معنی ہے:جلتاہوا، چمکتاہوا، اجالا کرتاہوا، تابان، درخشان۔(اردو لغت، ج:10، ص:877،ط:اردو  لغت ترقی بورڈ کراچی)۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100098
تاریخ26-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں