مسجد کا نام [اطیب المساجد] رکھنا
سوال
کیا کسی مسجد کا نام أطیب المساجد رکھنا نامناسب ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں مسجد کا نام اچھی صفت والا رکھا جائے لیکن ایسی صفت کے ساتھ نام رکھنا جس سے دوسری مساجد کے ساتھ تقابل ہو، مناسب نہیں لہذا مسجد کا نام ’اطیب المساجد‘ نہ رکھا جائے بلکہ اس کے بجائے مسجدِ طیبہ رکھنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144405101979
تاریخ24-12-2022

