بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ارسم یا ارصم نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

 ارسم یا ارصم نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

ارسم: رسم یرسم رسما ورسمانًا سے ہے، جس کے معنی ہے، خوش رفتار ہونا ، اچھی چال چلنا۔ (القاموس الوحید: مادۃ رسم (ص:624)، ط.  دار الاشاعت )

ارصم:  رصم سے ہے، علامہ جوہری کہتا ہے کہ یہ ایک مہمل ، بے معنی لفظ ہے۔ اور ابن الاعرابی کہتا ہے کہ: اس کا معني ہے تنگ گھاٹی میں داخل ہونا۔

لہذا  ارصم نام رکھنا مناسب نہیں، اور ارسم نام رکھنا جائز ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(الرصم، محركة) والصاد مهملة، أهمله الجوهري. وقال ابن الأعرابي: هو (الدخول في الشعب الضيق)".

(تاج العروس:  مادة ر، ص، م (32/ 261)، ط. دار الهداية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101959
تاریخ24-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں