منال نام رکھنے کا حکم
سوال
کیا "منال" نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
مَنَال(میم اور نون کے زبر کے ساتھ) کے معنی ہیں: ایسی چیز جس کو حاصل کیا جائے/ عطیہ/ تحفہ، (القاموس الوحید، المادّۃ:ن/ ی/ ل، ص:1732، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مذکورہ معنیٰ کے اعتبارل سے منال نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144405101955
تاریخ24-12-2022

