تسبیح کو پاؤں پر لگانے کا حکم
سوال
کیا ہم تسبیح کو پاؤں میں لے سکتے ہیں؟ اگر غلطی سے ہمارے پاؤں میں تسبیح لگ جاۓ تو کیا گناہ ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ تسبیح اللہ کے ذکر کو شمار کرنے کا ایک آلہ ہے اور اس کو اللہ کے ذکر سے ایک نسبت ہےلہذا اس کا احترام کرنا چاہیےاور تسبیح کو پاؤں میں نہیں لینا چاہیے، پاؤں میں لینا ادب کے خلاف ہے۔ نیز غلطی سے پاؤں پر لگنے کی وجہ سے کوئی گناہ نہیں ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويجوز رمي براية القلم الجديد، ولا ترمى براية المستعمل لاحترامه، كحشيش المسجد وكناسته لا يلقى في موضع يخل بالتعظيم، كذا في القنية."
(کتاب الکراہیۃ، باب خامس، جلد نمبر: ۵، صفحہ نمبر: ۳۲۴، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

