بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آئرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

آئرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 آئرہ ،یہ لفظ  عربی ،اردو  میں مستعمل نہیں ہے، عربی میں اس مادے سے جو لفظ مستعمل ہے اس کا معنی نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں ہے، البتہ اس سے قریب کا لفظ "عائرہ"  ہے ،جو کہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے متعدد معانی ہیں لیکن ان میں سے  بھی کوئی معنی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، جیسے راز کا افشا ہوجانا، حیران و پریشان، بھینگی وغیرہ، لہذا یہ نام رکھنا بھی درست نہیں، اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے، جو افضل ہونے کے ساتھ باعث برکت بھی ہے یا اور کوئی اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی تشخص ظاہر ہو۔

ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کو منتخب کرکے کسی بھی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101836
تاریخ22-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں