بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گاڑی میں سفر کی دعا سیٹ کرنا

سوال

 گاڑیوں میں فی زمانہ لوگ سواری کی دعا سیٹ کرتے ہیں جیسے ہی وہ گاڑی اسٹاٹ کرتے ہیں تو دعا بھی خودبخود شروع ہوجاتی ہے شرعا اس طرح دعا سیٹ کرکے رکھنا کیساہے ‌؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ترغیب اور یادہانی کے لیے اس طرح دعا سیٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اس سے سفر کی دعا کی سنت ادا نہ ہوگی۔ سنت کی ادائیگی کے لیے دعا خود پڑھنی ہوگی۔ 

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101479
تاریخ18-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں