بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ربیع الثانی 1448ھ 10 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شیعہ کے گھر کھانا

سوال

شیعہ لوگوں کے گھر کھانا کھانا کیسا ہے ؟

جواب

اگر کھانا حلال ہو ،اس میں حرام اجزاء شامل نہ ہوں تو عام احوال میں شیعہ کے گھر کھانا کھانے کی گنجائش ہے ،البتہ ان کی مذہبی تقریبات میں شریک ہوکر  ان کے ساتھ  کھانا کھاناجائز  نہیں ہے ۔نیز اگر شیعہ  کے ساتھ میل جول رکھنے میں اپنے عقائد خراب ہونے کا اندیشہ ہو یا کوئی اور دینی مفسدہ ہو تو ایسی صورت میں ان کے ساتھ کھانے وغیرہ میں اجتناب کرنا لازم ہے ۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"﴿ وَلَا تَرْكَنُوْآ اِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِيَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴾."  [هود: 113]

 الزواجر عن اقتراف الکبائر میں ہے:

"قال مالك بن دینار :  أوحی الله إلی النبي من الأنبیاء  أن قل لقومک: لا یدخلوا مداخل أعدائي، ولا یلبسوا ملابس أعدائي، ولا یرکبوا مراکب أعدائي، ولا یطعموا مطاعم أعدائي، فیکونوا أعدائي، کما هم  أعدائي".

 (ابن حجر مکی ہیثمی،  1/15، مقدمہ، ط:  دارالمعرفۃ،   بیروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101471
تاریخ18-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں