بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنات سے غیب کی باتیں پوچھنے کا حکم

سوال

کیا جنات غیب کی باتیں بتاتے ہیں، اور کیا ان سے یہ پوچھا جا سکتا ہے بیوی کا تعلق غیر مرد سے ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس  ہے، لہذا شیاطین نہ غیب کی باتیں جانتے ہیں اور نہ ہی ان میں غیب کی باتیں جاننے کی صلاحیت ہے، ایسی باتیں سوچ کر  شکوک وشبہات کی وجہ سے اپنا  گھر برباد نہ کریں۔

جامع البیان عن تاویل آی القرآن (تفسیرالطبری) میں ہے:

"وقوله: {فلما خر تبينت الجن} [سبأ: ١٤] يقول عز وجل: فلما خر سليمان ساقطا بانكسار منسأته تبينت الجن {أن لو كانوا يعلمون الغيب} [سبأ: ١٤] الذي يدعون علمه  {ما لبثوا في العذاب المهين} [سبأ: ١٤] المذل حولا كاملا بعد موت سليمان، وهم يحسبون أن سليمان حي وبنحو الذي قلنا في ذلك قال أهل التأويل".

(سورة السبا ، رقم الآي:14، ج:19، ص:239، ط:دارالهجر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101434
تاریخ18-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں