غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت
سوال
غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اگر والد بیرون ملک انتقال فرماجائیں اور وہیں ان کی نماز جنازہ اور تدفین ہوتو باقی اولادیں جو پاکستان میں مقیم ہیں ان پر نماز جنازہ جو کہ ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے اس کوادا کس طرح کیا جاسکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ نماز جنازہ کی شرائط میں سے ہے کہ میت جنازہ پڑھنے والے کے سامنے موجود ہو اگر میت موجود نہ ہو تو نما ز جنازہ صحیح نہیں ہے لہذا جس شخص کا انتقال دوسرے ملک میں ہوا تو اس کی نماز جنازہ پاکستان میں ادا کرنا صحیح نہیں ہے ۔
در المختار میں ہے:
"فلا تصح على غائب ... و صلاة النبي صلى الله عليه وسلم على النجاشي لغوية أو خصوصية."
(کتاب الصلوۃ ، باب صلوۃ الجنازۃ جلد ۲ ص: ۲۰۹ ط: دارالفکر)
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

