حیض و نفاس میں بیوی سے استمتاع کی حدود
سوال
حیض ونفاس میں بیوی کی شرمگاہ کے علاوہ رانوں کے درمیان بغیر حائل کے شرمگاہ پر موٹا کپڑا رکھ کر اور پستانوں کے درمیان میں انزال کرنا کیسا ہے؟ اور حیض ونفاس میں بیوی سے کس حد تک فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے؟
جواب
شوہر کے لیے بیوی سے اس کے ماہواری کے ایام میں ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصہ سے بغیر حائل کے نفع اٹھانا شرعاً ممنوع قرار دیاگیا ہے، اس لیے حائل کے بغیر رانوں کے درمیان انزال کرنا منع ہے، البتہ اس حصہ کے علاوہ باقی تمام بدن سے فائدہ اٹھانے اور شہوت پوری کرنے کی شرعاً اجازت ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
''(و) يمنع... (و قربان ماتحت إزار) يعني ما بين سرة و ركبة ولو بلاشهوة وحل ماعداه مطلقاً''.
(باب الحيض، جلد:1، صفحہ: 292، طبع: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

