بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دیکھنے کی وجہ سے سورج کا بے نور ہونا، واقعہ کی تحقیق

سوال

کیا تاریخ میں   ایساکوئی واقعہ مذکور ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی کمر پر سورج کی  تپش پڑی  ،اُنہوں نے سورج کو دیکھا تووہ بے نور ہوگیا، لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اِس کا حل یہ ہے کہ عمر اور سورج کی صلح کرادو؟

جواب

حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسا کوئی  واقعہ نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر سے سند سے اِس کا ثبوت نہ مل جائے اِسےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405101154
تاریخ13-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں