عیشال نام رکھنا کیساہے؟
سوال
عیشال نام رکھنا کیساہے؟
جواب
"عیشال" اور "ایشال" کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے۔
اور اگر یہ لفظ «عِشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ ہو تو عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازہ لگانے والا"۔(لسان العرب)
چونکہ اس لفظ کا معنی معلوم نہیں لہذااس لفظ سے نام نہ رکھاجائے بلکہ اگر لڑکا ہے تو انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کےناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے اوراگرلڑکی ہے تو صحابیات رضی اللہ عنھن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

