زوحان نام رکھنا
سوال
زُوحان کا معنیٰ ز کے اوپر پیش ہو تو؟
جواب
"زَوْحَان" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔
(القاموس الوحید، ص:701)
"زُوْحَان" نہیں ملا، اس نام کے بجائے کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر نام يا اچھا بامعنی نام رکھ لیا جائے،دارالافتاء کی ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144405100886
تاریخ10-12-2022

