بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضوریز کا معنی کیا ہے؟

سوال

ضوریز کا معنی کیا ہے ض کے اوپر پیش کے ساتھ؟

جواب

"ضوْریْز"( ضاد کے پیش کے ساتھ)  نام رکھنا درست ہے؛ کیوں کہ "ضوریز "  مرکب ہے (ضو ) اور (ریز) سے۔ضو  عربی  سے منتقل ہوکر فارسی میں آیا ہے، اس کا  اصل’’ضؤ‘‘  ضاد کے زبر ساتھ ہے ، اور عربی میں یہ لفظ ضاد کے پیش کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے ،  اس کا معنی ہے: روشنی۔ اور "ریز"  ریزدن سے ہے، ریزدن کا معنی ہے: تقسيم كرنا، پھینکنا۔ "ضوریز"  کا معنی ہوگا: روشنی پھیلانے والا،  روشنی بکھیرنے والا۔ 

تاج العروس میں ہے:

"( الضوء) هو (النور، ويضم)".   (تاج العروس: مادة ضوء (1/ 318)، ط. دار الهداية)

فرہنگ عامرہ میں ہے:

"ضو:  روشنی۔ (ص:335)، رِیزدن: بٹانا، گرانا۔"          (ص: 256)۔ط۔ انڈیا)

اردو لغت میں ہے: 

"ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔"                  (اردو لغت:(13/ 43)،ط۔ترقي اردو بورڈ)

                                                             فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100884
تاریخ10-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں