بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض کفایہ کا مطلب

سوال

نماز جنازہ فرض کفایہ ہے فرض کفایہ کیا ہوتا ہے؟

جواب

 صورت مسئولہ میں فرض کفایہ سے مراد وہ فرض ہےجس کو  ایک دو مسلمان ادا کرلیں تو سب مسلمانوں کے ذمے  سے فرض ساقط ہوتا ہے، اور اگر  ایک آدمی بھی ادا  نہ کرے  تو سب مسلمان گناہ گار ہوتے ہیں،  جیسے غسل میت، اور نماز جنازہ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفرض الكفاية: معناه فرض ذو كفاية: أي يكتفى بحصوله من أي فاعل كان تأمل."

(کتاب الصلوۃ ، فصل فی القراءۃ جلد ۱ ص: ۵۳۸ ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100825
تاریخ08-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں