احیان نام رکھنا اور اس کا معنی
سوال
احیان نام کے کیا معنی ہیں؟
جواب
"احیان" جمع ہے حین کی اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں:موقع ، وقت زمانہ اور اس کی جمع الجمع "أحایین" آتی ہے ۔ (القاموس الوحیدص: 400 )، اس نام کے بجائے اللہ تعالیٰ کے ذاتی یا صفاتی نام کے شروع میں لفظ " عبد " کو بڑھا کر نام رکھیں مثلاً عبداللہ ، عبدالرحمٰن وغیرہ یا کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر نام رکھیں یا عربی میں اچھا بامعنی نام رکھ لیا جائے، جامعہ کی ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

