بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

براق نام رکھنے کا حکم

سوال

 براق نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

1۔’’بُرَاق‘‘ :یعنی "باء" پر پیش کے ساتھ، یہ جنت کی سواری ہے، جس پر سوار ہوکر رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے  معراج کی رات سفر کیا تھا، اس تلفظ کے ساتھ بچے کا نام ’’بُراق‘‘ رکھنا درست نہیں۔

2۔’’بَرّاق‘‘: (باء پر زبر اور اس کے بعد راء پر تشدید ) تلفظ ہو تو اس کے معانی ہیں :’’چمک  دار، روشن‘‘ (مصباح اللغات:ص57،ط:قديمي)،اس تلفظ کے ساتھ بچے کا نام رکھنا درست ہے۔البتہ بہتر يہ ہے كہ  بچوں كے نام صحابہ كرام / صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں  پر  یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے۔ ہماری ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام دیکھے جاسکتے ہیں، ذیل میں اس کا لنک ملاحظہ ہو:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100676
تاریخ06-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں