عقیقہ کے گوشت کا استعمال
سوال
عقیقہ کے گوشت کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
عقیقہ کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کاہے، لہذا اگر ساراخود کھانا چاہے تو اس کی بھی اجازت ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کے تین حصے کئے جائے ،ایک تہائی غرباء میں تقسیم کیاجائے،ایک تہائی اقرباء میں تقسیم کیا جائے اور ایک تہائی خود استعمال کر لے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"والأفضل أن یتصدق بالثلث ویتخذ الثلث ضیافة لأقربائہ وأصدقائہ ویدّخر الثلث ․․․ ولو حبس الکل لنفسہ جاز، لان القربۃ فی الاراقۃ والتصدق باللحم تطوع."
(کتاب الاضحیۃ، ج:6،ص:328،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

