بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنم دن منانا اور اس پر کیک وغیرہ کاٹنا اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال

جنم دن منانا اور اس پر کیک وغیرہ کاٹنا اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

جنم دن / برتھ ڈے  منانے کا شرعاً  کوئی ثبوت نہیں ہے، بلکہ یہ موجودہ زمانہ  میں اغیار کی طرف سے آئی ہوئی ایک رسم ہے، جس میں عموماً طرح طرح کی خرافات شامل ہوتی ہیں، لہذا اگر سال گرہ کے موقع پر اَغیار  کی طرح مخصوص لباس پہنا جائے، موم بتیاں لگاکر کیک  کاٹا  جائے، موسیقی  ہو اور مرد وزن کی مخلوط محفلیں ہوں، تصویر کشی ہو  تو ایسے  مروجہ طریقہ پر سال گرہ منانا شرعاً جائز نہیں ہو گا۔

ہاں!  اگر اس طرح کی خرافات نہ ہوں اور نہ ہی کفار کی مشابہت مقصود ہو، بلکہ  گھر والے اس مقصد کے لیے اس دن کو یاد رکھیں کہ  رب کے حضور اس بات کا شکرادا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے عافیت وصحت اور عبادات کی توفیق کے ساتھ زندگی کا ایک سال مکمل فرمایا ہے  اور اس کے لیے منکرات سے خالی کوئی تقریب  رکھ لی جائے اس کی گنجائش ہوگی، تاہم اجتناب بہتر ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

سالگرہ منانا اور تشبہ بالکفار کی حقیقت

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100575
تاریخ05-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں