بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مراعلہ نام رکھنا

سوال

مراعلہ کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ بچوں کا نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

مراعلہ: ’’مراعل‘‘ سے ماخوذ ہے، اور مراعل’’  مرعل‘‘  کی جمع ہے، مرعل کا معني ہے: ’’کاٹنے والی تلوار‘‘، یہ نام بچی کے لیے رکھنا مناسب نہیں، اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اچھے معني والا اسلامی نام کا انتخاب کریں۔ اس کے لیے سائل جامعہ کے ویب سائٹ پر موجود اسلامی ناموں کی سیکشن سے نام منتخب کرسکتا ہے۔

"(المرعل) الْقَاطِع من السيوف يُقَال سيف مرعل (ج) مراعل".

(المعجم الوسيط: باب الراء ص:335، ط. دار الدعوة)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100437
تاریخ30-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں