نماز کا طریقہ
سوال
نماز کے ڈھانچے کے متعلق کوئی کتاب کا نام یا کتاب مل سکتی ہے جس کے مطالعے سے شروع سے آخر تک نماز کا نماز کا ڈھانچہ سمجھ آ جائے ۔
جواب
نماز کا طریقہ سیکھنے کے لیے بہترین مجموعہ "آسان نماز " کے نام سے مولانا عاشق الٰہی بلند شہری مہاجر مدنی رحمہ اللہ کا رسالہ ہے،اس کا مطالعہ کیجیے۔
نوٹ: "نماز کا ڈھانچہ" کہنے کے بجائے "نماز کی کیفیت"، "نماز کا مسنون طریقہ" وغیرہ الفاظ استعمال کرنے چاہییں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144405100425
تاریخ30-11-2022

