بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بغیر وضو درود شریف پڑھنا

سوال

کیا وضو کے بغیر درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

 وضو  کے بغیر  درود شریف پڑھنا جائز ہے، البتہ درود شریف  باوضو پڑھنا  افضل ہے،  چوں کہ ہر وقت چلتے  پھرتے، اٹھتے بیٹھتے  بھی درود شریف پڑھناسعادت اور برکت کا باعث ہے، اس لیے  اگر کسی وقت وضو نہ ہو تو  بھی  وضو کے  بغیر درود شریف پڑھ سکتے ہیں ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح).

"(قوله: ولا بأس) يشير إلى أن وضوء الجنب لهذه الأشياء مستحب كوضوء المحدث،  وقد تقدم ح أي لأن ما لا بأس فيه يستحب خلافه."

(كتاب الطهارة، باب الحيض ،ج: 1، ص: 293، ط: سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144405100015
تاریخ26-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں