بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گود لیے ہوئے بچہ کو بیوی کا محرم بنانے کے لیے بیوی کی بھابھی کا دودھ پلانا

سوال

میرے کزن نے کسی  سے ایک بچہ گود لیا ہے ،اس بچہ کو اپنی بیوی کا محرم بنانے کے لیے اس نے بیوی کی بھا بھی (یعنی بھائی کی بیوی کا دودھ پیدائش کے فور ابعد پلایا)تو اس صورت میں لڑکا اس کی بیوی کا محرم بنے گا یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بچہ آپ کی بیوی کے لیے محرم ہے، اس لیےکہ  آپ کی بیوی اس بچے کی رضاعی  پھوپھی بن گئی ہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته وأولادهم أولاد إخوته وأخواته وأخو الرجل عمه وأخته عمته وأخو المرضعة خاله وأختها خالته وكذا في الجد والجدة."

(کتاب الرضاع جلد ۱ ص: ۳۴۳ ط: دار الفکر)

فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404102141
تاریخ24-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں