بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی بھانجی سے نکاح کا حکم

سوال

کیا شوہر اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے شادی کر سکتا ہے ؟

جواب

شوہر ایک وقت میں بیوی اور اس کی بھانجی کو نکاح میں جمع نہیں کر سکتا، لیکن اگر بیوی کو طلاق دے دی ہو  تو بعد از عدت یا وہ فوت ہو گئی ہو تو اس کی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(وأما الجمع بين ذوات الأرحام) فإنه لايجمع بين أختين بنكاح ولا بوطء بملك يمين سواء كانتا أختين من النسب أو من الرضاع، هكذا في السراج الوهاج. والأصل أن كل امرأتين لو صورنا إحداهما من أي جانب ذكراً؛ لم يجز النكاح بينهما برضاع أو نسب لم يجز الجمع بينهما، هكذا في المحيط. فلا يجوز الجمع بين امرأة وعمتها نسباً أو رضاعاً، وخالتها كذلك ونحوها."

(كتاب النكاح، الباب الثالث، القسم الرابع، جلد:1، صفحه:277، طبع: دار الفكر)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404102108
تاریخ24-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں