بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منحہ نام رکھنا

سوال

بچی کا نام "منہی "رکھا ہے ۔یہ" منھا" ،"منہا" ،" منھی "یا"منہی "لکھا جائےگا؟ اس کے معنی بھی بتائیے۔

جواب

مذکورہ نام کا درست تلفظ یوں ہے:"مِنْحَه"(میم کے زیر، نون کے سکون اور حاء کے زبر کے ساتھ "نہ کہ" ھا"کےساتھ ہے))اور''مِنْحَهْ'' کے معنی گفٹ ،تحفہ   اور عطیہ کے ہیں، اس لیے لڑکی کا نام "منحہ" رکھ سکتے ہیں،اس کو"منحہ"لکھاجائےگا،"منہی"، "منھا" یا منہا" لکھنا درست نہیں۔

 ''المعجم الوسیط'' میں ہے:

''المنحة: العطية''

(باب الميم، 888/2، ط: مجمع اللغة العربية بالقاهرة)

تاج العروس میں ہے:

"منح : ( مَنَحَهُ ) الشّاةَ والنّاقَةَ ( كَمنَعَه وضَرَبَه ) يَمنَحه ويَمْنِحُه : أَعارَه إِيّاهَا ، وذكره الفَرَّاءُ في باب بَفعَل ويَفعِل . ومَنَحَه مالاً : وَهَبَه . ومَنَحَه : أَقرَضه . ومَنَحَه : ( أَعْطَاهُ ، والاسمُ المِنْحَة ، بالكسر )، وهي العَطِيّة ، كذا في ( الأَساس )".

(ج:7، ص:155، ط: دار الھدایة)

فقط و الله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404102065
تاریخ23-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں