آرڈر کینسل کرنے پر خریدار کو اضافی رقم دینے کا حکم
سوال
دراز سٹور سے خریداری کا آرڈر کرنے کے بعد بیچنے والا سامان مہیا نہ کرسکا اور وہ آرڈر کینسل کر دیا اس نے اور پھر خریدار کو اصل رقم واپس دی اور ساتھ دو سو اضافی دیا اور کہا یہ ہماری طرف سے معذرت ہے کیا یہ دو سو روپیہ لینا حلال ہے ؟
جواب
صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ اضافی رقم پہلے سے مشروط نہ ہو اور خریدار اس کےمطالبہ کاحق بھی نہ رکھتا ہو بلکہ اپنی طرف سے بغیر کسی شرط اور معاہدے کے معذرت کرتے وقت مذکورہ اضافی رقم دیدے تو خریدار کا اسے لینا جائز ہے۔
شرح المجلۃ میں ہے:
"الهبة هي تمليك مال لآخر بلا عوض ويقال لفاعله: واهب."
(شرح المجلۃ(دررالحکام شرح مجلۃ الاحکام)المادة 833، 2/ 389 ط:دارالجیل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

