خراب دودھ کے استعمال کا حکم
سوال
اگر دودھ خراب ہو جائے اس کے بعد اس سے دہی بنانا یا کسی اور طعام میں شامل کرنا کیسا ہے؟
جواب
دودھ خراب ہو جائے تو اس سے دہی وغیرہ بنانا یا اس طور پر استعمال کرنا جو مضرِ صحت نہ ہو، جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144404101847
تاریخ21-11-2022

