شادی کے لیے وظیفہ پڑھنا
سوال
کیا یہ آیت کا وظیفہ نیک عورت سے نکاح کے لیے کر سکتے ہیں ؟(يا وهاب هب لي زوجا صالحا)۔
جواب
مذکورہ وظیفہ نیک صالح رشتے کے لیے پڑھنا جائز ہے، البتہ یہ وظیفہ ’’يَا وَهَّابُ هَبْ لِيْ زَوْجًا صَالِحًا‘‘ یا ’’
زَوْجَةً صَالِحَةً‘‘ قرآن کریم کی آیت نہیں ہے، بلکہ ایک دعائیہ کلمہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ سے نیک بیوی میسر ہونے کی دعا کا ذکر ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144404101800
تاریخ20-11-2022

