بچی کا نام علینہ رکھنے کا حکم
سوال
بچی کا نام علینہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب
عَلِینَہ نام کا معنیٰ ہے: ظاہر ہونا، مشتہر ہونا، (القاموس الوحید، المادّۃ:ع/ ل/ ن، ص:1120، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سے بچی کا نام عَلِینَہ رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144404101796
تاریخ20-11-2022

