بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زین العابدین نام رکھنا

سوال

زین العابدین نام رکھنا کیسا ہے ؟جواب دیا ہے اپ نے ایک شق کا زین کا حوالہ دیا ہے العابدین کا نہیں ؟

جواب

زین کا معنی ہے ،خوبصورتی ،اچھا۔

(القاموس الوحید،ص :732،ط:ادارہ اسلامیات)

عابد کا معنی ہے ،عبادت کرنے والا ۔

(القاموس الوحید،ص:1038،ط:ادارہ اسلامیات)

 زین العابدین کے معنی ہیں: عبادت گزار لوگوں کی زینت، عبادت کرنے والوں کی خوبصورتی ،  لہذا بچے كا یہ نام ركھنا صحیح ہے ۔

تاج العروس میں ہے:

"‌‌‌زين: ( {الزينة، بالكسر: ما} يتزين به) ؛ كما في الصحاح.

وفي التهذيب: اسم جامع لكل شيء يتزين به."

(زين، ج: 35، ص: 161، ط: دار الهداية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404101594
تاریخ17-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں