مریم کا معنی
سوال
مریم نام کے معنی بتا دیجیے اور انگریزی میں کیسے لکھیں گے ؟
جواب
"مریم "کا معنی ہے: پارسا، باعصمت، پاک دامن۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام ہےقران کریم میں متعدد مرتبہ "مریم" نام ذکر ہوا ہے لہذا بچی کا مریم نام رکھنا درست اور باعث برکت ہے ۔اور انگریزی میں maryamاس طرح لکھیں گے۔
معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:
"مَرْيَم [مفرد]:
1 - القدِّيسة العذراء، والدة النَّبيّ عيسى عليه السَّلام، وردت في القرآن باسم مريم ابنة عمران " {وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا} ".
2 - اسم سورة من سور القرآن الكريم، وهي السُّورة رقم 19 في ترتيب المصحف، مكِّيَّة، عدد آياتها ثمانٌ وتسعون آية."
(جلد ۳ ص: ۲۰۹۱ ط: عالم الکتب)
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

