صبیح الرحمٰن نام رکھنا
سوال
صبیح الرحمن نام رکھنا درست ہے یاصبی الرحمن؟
جواب
" صبیح "کا معنی ہے:خوبصورت ہونا اورجاذب شکل ہونا، اور "صبی" کا معنی ہے:بچہ، تلوار وغیرہ کی دھار اور آنکھ کی پتلی،(ماخوذ ازالقاموس الوحید، ص:۹۰۷۔۹۱۰ط:ادارۂ اسلامیات)۔
لہذا لڑکے کا نام"صبیح الرحمٰن" رکھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144404101479
تاریخ15-11-2022

