لڑکی کا نام اِیرج/ اِرحا رکھنے کا حکم
سوال
کیا لڑکی کا نام اِیرج یا اِرحا رکھ سکتے ہیں؟
جواب
1: اِیرج نام کا معنیٰ ہے:نرم، یہ ایران کے بادشاہ فریدون کے بیٹے کا نام ہے جو اپنے بھائیوں کے ہاتھ مارا گیا۔
(ماخوذ: از فرہنگ فارسی، المادّہ:ا/ی/ر/ج، ص:92، ط:دارالاشاعت)
2: اِرحا : یہ نام تتبع وتلاش کے باوجود کسی بھی لغت (عربی/ فارسی) میں نہیں مل سکا، لہذا ان ا لفاظ سے بچی کا نام مذکورہ نام نہ رکھا جائے بلکہ صحابیات یا اچھے معنیٰ والا کسی عربی لفظ سے رکھا جائے۔
ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے ایپلیکیشن موجود ہے جس میں آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية) میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط.
(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد ، ج:5، ص:362، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

