والد، والدہ کے رشتہ داروں اور پرایوں میں رشتہ کرنے سے متعلق روایت کی تحقیق
سوال
عوام میں يه حدیث مشہور ہے که باپ کی طرف سے رشتےداروں میں سے رشتہ کرنا سونے کی طرح ہے اور والدہ کے رشتے داروں میں رشتہ کرنا چاندی کي مانند ہے اور پرایوں میں رشتہ کرنا پتھر کي مانند ہے۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟
جواب
حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں مل سکی، لہٰذا جب تک کسی معتبر سند سے اِس کا حدیث ہونا معلوم نہ ہوجائے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

