بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھانا کھانے کے آداب

سوال

سوال:  یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے منہ سے کھانا کھاتے ہوئے چبانے کی آوازآتی ہے؟

جواب

کھانا کھانے کے من جملہ آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے کہ کھانا آہستہ اور چبا کر کھانا چاہیے۔ نیز طبی اعتبار سے بھی آہستہ اور چباکر کھاناپیٹ بھرنے اور وزن کم کرنے میں مدد فر اہم کرتا ہے۔ کھانا کھاتے وقت بتکلف اختیاری طور پر چبانے کی آواز نکالنا مناسب نہیں ہے، اس سے دوسرے افراد کو تکلیف ہوتی ہے اور بعض برادریوں میں بہت  معیوب سمجھا جاتا ہے، البتہ اگر غیر اختیاری طور پر نکل جائے تو مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404101317
تاریخ14-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں