بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چلڈرنز ڈے وغیرہ منانا

سوال

چلڈرنز  ڈے منانا کیسا ہے ؟

جواب

چلڈرنز ڈے (children's day) یا فادرز ڈے (Father's Day) یا مدرز ڈے (Mother's Day) یا اسی طرح دیگر دن منانے کی  شرعاً  کوئی حیثیت نہیں ہے۔  ان چیزوں کا اہتمام والتزام غیرمسلموں کی تہذیب سے مشابہت ہے، اور عموماً اس میں  خرافات بھی کی جاتی ہیں، اس لیے اس سے احتراز  اور ایسی رسموں کی حوصلہ شکنی چاہیے، اسلامی تعلیمات کا تقاضا یہ ہے کہ سال بھر والدین کی خدمت کی جائے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے،اور بچوں پر شفقت کی جائے،  انہیں خرچ کی ضرورت ہو تو ان کے نان نفقے کی ذمہ داری اٹھائے اور ان کے لیے دعا کرتا رہے۔

البتہ اگر غیر مسلموں کی مشابہت اور دیگر غیر شرعی امور سے اجتناب کرتے ہوئے  والدین کی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کے شکر اور باہم محبت  کے اضافے  کے لیے تحفہ کا تبادلہ کیا جائے یا کچھ اچھا کھا لیا جائے (کہ آپس کی رنجشیں ختم ہو کر محبت بڑھ جائے اور اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جائے) تو یہ جائز ہے۔لیکن ایسے جذبات شاذ ونادر ہی کسی کے ہوتے ہیں، عموماً رسم کی پیروی میں ہی ان دنوں کو منانے کا اہتمام ہوتاہے؛ لہٰذا نعمتِ خداوندی کے شکر اور باہم محبت کے اضافے کے لیے تحائف کا تبادلہ  سال میں دن  متعین کیے بغیر  کرلینا چاہیے، جو ثواب کا باعث بھی ہے۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404101314
تاریخ14-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں