لڑکی کے لیے مناسب نام
سوال
10نومبربروزجمعرات کوبچی کی پیدائش ہوئی، منا سب سا نام تجویز کریں ۔
جواب
بچی کے نام رکھنے میں دن یا تاریخ کا اعتبار کرنے کی کوئی اصل نہیں، لڑکی کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہےکہ اَزواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام یا اچھے اورعمدہ معنی کے عربی نام کا انتخاب کیا جائے، اگر صحابیات یا اس طرح دیگر اچھے اوربامعنی نام معلوم کرنا ہوں ، تو ہماری ویب سائٹ میں ناموں والے سیکشن کلک کرکے دیکھ لیں، وہاں مزید اچھے اچھے معنیٰ والے نام موجود ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

