قضا نماز کس ٹائم پڑھنی چاہیے؟
سوال
قضا نماز کس ٹائم پڑ ھنی چاہیے؟
جواب
قضا نمازکے لیے کوئی وقت مقرر نہیں، جس وقت چاہیں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، سوائے تین مکروہ اوقات کے، یعنی: سورج نکلتے وقت ، زوال کے وقت اور غروبِ شمس کے وقت نہیں پڑھ سکتے۔
الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:
"وجميع أوقات العمر وقت القضاء إلا الثلاثة المنهية كما مر ".
(وفي رد المحتار:) " قوله: (إلا الثلاثة المنهية) وهي: الطلوع، والاستواء، والغروب ".
(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت 2/ 66، ط: سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

