بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کاسمیٹکس کے کاروبار کا حکم

سوال

کاسمیٹکس کا کاروبار کرنا کیسا ہے   ؟اگر حلال  ہے تو اس کی صورت اور اگر حرام ہے تو اس کی صورت کیا ہے ؟

جواب

کاسمیٹکس (میک اپ اور بناؤ سنگھار کی اشیاء) کی خرید و فروخت کے جواز اور عدم جواز  میں اصول یہ ہے کہ اگر یہ اشیاء حلال چیزوں سے بنائی گئی ہوں اور پاک ہوں اور ان کا استعمال بھی جائز مقاصد کے لیے ہوتا ہو جیسے فیشل کریم وغیرہ  تو ان کی تجارت اور استعمال جائز ہے، اور اگر حرام یا ناپاک اشیاء سے بنائی گئی ہوں یا بنائی گئی تو پاک اشیاء سے لیکن ان کا استعمال ناجائز  صورتوں کے ساتھ خاص ہو جیسے بھنویں تراشنے کا سامان وغیرہ ، تو ان کی تجارت کرنااوران کا  استعمال کرنا  جائز  نہیں ۔

 فتاوٰی شامی میں ہے:

"والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع."

(كتاب البيوع ،باب بيع الفاسد، 5 /69، ط: سعید)

الأشباه والنظائر  ميں ہے:

"الأصل ‌في ‌الأشياء ‌الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."

(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100982
تاریخ09-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں