ایکتا نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
"ایکتا" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"ایکتا" کا معنی ہے: یکجائی، قِران، ملاپ، بے نظیر، بے مثال اور یکتا۔ (اردولغت، ج:۱، ص:۱۱۵۱، ط:ترقی اردوبورڈ کراچی)
معنی کے اعتبار سے مذکورہ نام اگر چہ درست تو ہے لیکن مناسب نہیں، اس لیے اس نام کے بجائے انبیاء کرام اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے کسی کا نام انتخاب کیا جائے، یا اچھے معنی پر مشتمل کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
اسلامی نام دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں ۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

