لڑکی کا مائرہ احمد نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
مائرہ احمد لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے اور میرب احمد نام کیسا ہے؟
جواب
”مائرہ“ کے معنیٰ ہے کم سمجھ عورت۔ (مصباح اللغات، ص: 842)۔ نیز "مِیْرَب" عربی زبان میں"ارب" سے ماخوذ ہے، اس کے ماخذ کے اعتبار سے اس کے مختلف معانی ہوسکتے ہیں: جسم کاٹنے کا آلہ، حاجت پوری کرنے کا آلہ، ہوشیار اور ماہر۔
بہتر ہے کہ میرب کی بجائے "اَرِیْبَه" نام رکھ لیا جائے اس صورت میں معنیٰ متعینہ طور پر ہوشیار اور ماہر ہوگا ۔ لہذا صورت مسئولہ میں لڑکی کا نام مائرہ احمد رکھنا درست نہیں ہے، اور اسی طرح لڑکی کا میرب احمد نام رکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔تاہم لڑکی کا میرب کے بجائے "اَرِیْبَه" اور لڑکے کا "اَرِیْب" نام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

