بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنا

سوال

ایک آدمی جس کی عمر 62 سال ہے،  ساری زندگی سرکاری نوکری کی ہے، اب  ریٹائر ہو چکا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کسی قسم کے کاروبار کرنے کا تجربہ بھی نہیں ہے،  اور صحت بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتی،  تو ایسی مجبوری کی صورت میں کیا ایسا شخص نیشنل سیونگ سنٹر میں اپنی رقم انویسٹ کر سکتا ہے؟  اور جو نفع حاصل ہو وہ نفع اس کے لیے حلال ہوگا یا نہیں ہوگا ؟

جواب

نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ  اسکیم سود ی اسکیم ہے،اس سے حاصل ہونے والا نفع سود ہے;   لہذا  مذکورہ سرٹیفیکیٹ خریدنا، اور اس پر منافع وصول کرنا جائز نہیں۔

سورہ بقرہ میں ارشاد باری تعالٰی ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (278) فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِن تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ (279) وَإِن كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ ۚ وَأَن تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ (280)

ترجمہ: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود کا بقایاہے اس کو چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو، پھر اگرتم نہ کرو گے تو  اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طر ف سے اور اگر تم توبہ کرلوگےتو تم کو تمہارے اصل اموال مل جائیں گے، نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤگے اور نہ تم پر ظلم کرنے پائے گا، اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک اور یہ کہ معاف ہی کردو اور زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو خبر ہو۔(بیان القرآن ) 

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100718
تاریخ05-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں