بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفلی صدقہ کا گوشت کن لوگوں کے لیے کھانا جائز ہے؟

سوال

صدقہ کا گوشت کن لوگوں کے  لیے کھانا جائز ہے ؟ ہماری کمپنی میں ہر مہینے نفلی صدقہ کے طور پر بکرا ذبح کیا جاتا ہے اور اس گوشت کو کمپنی کے اکثر ملازم اپنے لیے لے آتے ہیں ۔ کیا اس گوشت کو استعمال کرنا جائز ہے ان کے  لیے؟

جواب

نفلی صدقہ  کا گوشت ہر شخص کھا سکتا ہے، خواہ وہ مال دار ہو یا صدقہ دینے والے کا قریبی رشتہ دار ہو؛ لہذا صورتِ  مسئولہ میں کمپنی کے ملازمین خواہ مالدار ہو یا غریب   کمپنی مالکان کی طرف سے اجازت ہو تو نفلی صدقہ کا گوشت لے سکتے ہیں۔

بدائع الصنائع میں ہے:

" وأما صدقة التطوع فيجوز صرفها إلى الغني؛  لأنها تجري مجرى الهبة".

(بدائع الصنائع: كتاب الزكاة،   فصل وأما الذي يرجع إلى المؤدى إليه فأنواع (2/ 47)، ط. دار الكتاب العربي، سنة النشر: 1982، بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100637
تاریخ05-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں