بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ شدہ میسج دوبارہ پڑھنا

سوال

آج کل واٹس ایپ میں یہ آپشن ہے کہ اگر کوئی آپ کو میسج کر کے ڈیلیٹ کر دے اس کے بعد بھی آپ اس کو پڑھ سکتے ہیں، تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ جب کہ ایک بندہ اپنی بات آپ سے  چھپانا چاہتا ہو؟

جواب

واضح رہے کہ جو شخص اپنی کوئی بات کسی سے چھپانا چاہتا ہو، تو اس کو معلوم کرنے کی طلب اور جستجو کرنا ناجائز ہے، حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے کسی قوم کی بات کو کان لگا کر سنا، جب وہ اس کو ناپسند کرتے تھے، تو کل قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا۔

لہٰذا واٹس ایپ پر میسج بھیجنے والا اگر میسج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ  کردے، تو  اس کوپڑھنا اور اس کی جستجو کرنا ناجائز ہے، اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

بخاری شریف میں ہے:

"عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: من تحلم بحلم لم يره كلف أن يعقد بين شعيرتين، ولن يفعل، ومن استمع إلى حديث قوم، وهم له كارهون، أو يفرون منه، صب في أذنه ‌الآنك يوم القيامة، ومن صور صورة عذب، وكلف أن ينفخ فيها، وليس بنافخ ."

(كتاب التعبير، ج:9، ص:42، ط: دار طوق النجاة)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144404100629
تاریخ05-11-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں