عائذہ نام کے ساتھ مزید نام کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟
سوال
عائذہ کے ساتھ کسی نام کا اضافہ کرنا ہو تو کیا نام ہو؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں معنیٰ کے اعتبار سے عائذہ نام رکھنا درست ہے، اور اس پر اضافہ کرنا بھی جائز ہے، تاہم مزید اس کے ساتھ کوئی اور اضافہ کرکےنام کو طویل کرنا مناسب نہیں ،کیوں کہ طویل نام عام ماحول میں روزِ مرّہ مکمل لینا مشکل ہے، لہذا صرف عائذہ نام رکھنا ہی بہتر ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144404100628
تاریخ05-11-2022

